ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سےزخمی ہو گئے، دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ مصری حکام کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب مصر میں اس ملک کے معزول صدر "محمد مرسی" کے حامیوں نے آج اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔
.......
/169